ہفتہ 22 فروری 2025 - 08:00
شہید سید حسن نصر اللہ کا بابرکت وجود اسلام اور مسلمانوں کی عزت و سربلندی کا سبب بنا

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین ہاشمی نے کہا: شہید سید حسن نصر اللہ کی بابرکت ذات اسلام اور مسلمانوں کی عزت کا سبب بنی کیونکہ ان کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ان کی عزت و سربلندی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے رپورٹر کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ہاشمی نے شہر ماکو میں نماز جمعہ کے خطبہ میں خواجہ نصیرالدین طوسی کی برسی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: خواجہ نصیرالدین طوسی ہلاکو خان کے دورِ حکومت میں وزارت کے عہدے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے ہلاکو خان کی مدد سے خلافت عباسی سے ایرانیوں کا بدلہ لیا اور بغداد میں عباسی خلافت کو ختم کرنے اور صدیوں سے جاری ظلم و ناانصافی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے ہفتۂ تربیت اسلامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: قرآن و روایات کی روشنی میں گناہوں سے پرہیز، نفسانی خواہشات کے سامنے تسلیم نہ ہونا، تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنا، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنا اور گھریلو ماحول کو ہر طرح کی آلودگی سے پاک رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ہاشمی نے کہا: اتوار 23 فروری کو امتِ اسلام، بالخصوص محاذِ مقاومت کا انتظار ختم ہو جائے گا اور سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کا جنازہ حزب اللہ، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور لاکھوں عقیدتمندوں کی موجودگی میں تشییع کیا جائے گا اور وہ اپنی ابدی آرام گاہ میں خدا کی نعمتوں سے سرفراز ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا: شہید سید حسن نصر اللہ کی بابرکت ذات اسلام اور مسلمانوں کی عزت و سرفرازی کا باعث بنی کیونکہ ان کی سب سے نمایاں خصوصیت عزتمندی تھی۔

امام جمعہ ماکو نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس عظیم شخصیت کے بارے میں فرمایا کہ: "مجاہد کبیر، خطے میں مقاومت کے عَلَمبردار، بافضیلت عالم دین اور مدبر سیاسی رہنما تھے، جناب سید حسن نصر اللہ رضوان اللہ علیہ نے حقیقتاً اسلام کو عزت بخشی۔" معظم لہ مزید فرماتے ہیں: "سید مقاومت کوئی فرد نہیں، بلکہ ایک مکتب تھے اور یہ مکتب ہمیشہ باقی رہے گا۔ ان کی مقبولیت اور اثر و رسوخ لبنان، ایران اور عرب ممالک سے بھی آگے بڑھ چکا تھا اور اب ان کی شہادت اس اثر کو مزید وسعت دے گی۔"

انہوں نے کہا: درحقیقت، شہید سید حسن نصر اللہ کی بابرکت شخصیت کے مختلف پہلو ہیں لیکن ان کی عزت و وقار ہر خاص و عام، بلکہ دشمنوں تک میں مشہور تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha